Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں دو طلبا کی شہادت پر ہڑتال ، انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی ‏

مقبوضہ کشمیر میں دو طلبا کی شہادت پر ہڑتال ، انٹرنیٹ سروس بھی بند رہی ‏
April 7, 2019

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر    میں دو طلبا کی شہادت  پروادی بھر میں ہڑتال رہی،علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کی گئی۔

 گزشتہ روز بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر   کے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے 2 کشمیری طلبا کو شہید کردیاتھا۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت راحیل راشد اور بلال احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

طالبعلوں کی شہادت مقبوضہ کشمیر   میں ہڑتال کی گئی اور تمام مارکیٹیں اور بازار بند رکھے گئے  ۔

حریت رہنماؤں نے فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی ظلم و جبر نہتے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روک نہیں سکتا ، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکا ہے۔