Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں خوف کی فضا نے احتجاج کو جنم دیا، دی نیو ہیومین ٹیرین

مقبوضہ کشمیر میں خوف کی فضا نے احتجاج کو جنم دیا، دی نیو ہیومین ٹیرین
October 23, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم  کو انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی نیوز ایجنسی  دی نیو ہیومین ٹیرین نے بھی بے نقاب کر دیا ،  ایجنسی کہتی ہے کہ  خوف کی فضا نے احتجاج کو جنم دیا ، کشمیری نوجوانوں کے پاس کھونے کو کچھ نہیں بچا، بھارتی اقدام سے تحریک آزادی مزید تیز ہو رہی ہے ۔ انسانی حقوق کیلئے کام کرنیوالی  نیوز ایجنسی دی نیو ہیومین ٹیرین کی مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی  جس میں  بھارتی مظالم کو بے نقاب کرڈالا، رپورٹ میں لکھا ہے کہ  رات کے چھاپوں ، غیر قانونی گرفتاریوں اور نو عمر کشمیریوں پر تشدد نے  خوف کی فضا بنا دی ہے ۔ [caption id="attachment_247711" align="alignnone" width="679"]مقبوضہ کشمیر میں ‏ خوف کی فضا دی نیو ہیومین ٹیرین سرینگر ‏ ‏92 نیوز مقبوضہ کشمیر میں خوف کی فضا نے احتجاج کو جنم دیا، دی نیو ہیومین ٹیرین[/caption] ایجنسی نے تشدد کا شکار 19 سالہ فیروز احمد غنی سمیت 7 کشمیریوں کے انٹرویو کیے، جنہوں   نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے اسے چار روز تک کیمپ میں قید رکھا، جہاں ایک کے بعد ایک اہلکار اسے پیٹتا تھا۔ دی نیو ہیومین ٹیرین کے مطابق تین ماہ سے جاری کریک ڈاؤن نے کشمیریوں کی ناراضی بڑھادی ہے ، آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بھارتی اقدام سے تحریک آزادی دبے گی نہیں بلکہ مزید تیز ہوگی۔ پلوامہ کی اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر صدیق واحد کہتے ہیں کشمیری اس پر زیادہ دیر خاموش نہیں  رہیں گے ، اب دیکھنا یہ ہے ان کا ردعمل کس شکل میں سامنے آتا ہے۔ نئی دہلی کے انسٹیٹیوٹ فار کونفلیکٹ مینجمنٹ کے ڈائریکٹر اجے سنہی نے خبردار کیا ہے کہ کشمیری نواجوانوں کے پاس کھونے کو کچھ نہیں ہے، وہ اپنی زندگیاں داؤ پر لگانے کیلئے تیار ہیں۔