Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملیحہ لودھی

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملیحہ لودھی
October 30, 2019
 نیویارک (92 نیوز) ملیحہ لودھی نے کہا مقبوضہ کشمیر میں خواتین کو شدید اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل سے آخری خطاب میں کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خواتین پر اسکے سنگین اثرات پر روشنی ڈالی ۔ ان کا کہنا تھا قابض فوج خواتین کے سامنے انکے گھروں سے بچوں اور نوجوانوں کواٹھا کر لے جاتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جنسی تشدد جیسے سنگین جرائم میں بھی ملوث ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا سلامتی کونسل میں کشمیری خواتین کے تحفظ پر زور فخر ہے کہ 70 سال میں پاکستان کی  پہلی خاتون مستقل مندوب تھی ۔ امید ہے اگلی خاتون مستقل مندوب کو ستر سال انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ملیحہ لودھی کی تقریر کے اختتام پر سلامتی کونسل کا ایوان تالیوں سے گونج اٹھا۔