Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں حریت  رہنما علی گیلانی کی کال پر مکمل ہڑتال ،بھارتی عدالت نےحریت رہنما مسرت عالم کی  درخواست ضمانت مسترد کر دی

مقبوضہ کشمیر میں حریت  رہنما علی گیلانی کی کال پر مکمل ہڑتال ،بھارتی عدالت نےحریت رہنما مسرت عالم کی  درخواست ضمانت مسترد کر دی
April 25, 2015
سرینگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس کی کال پر مکمل  پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی جبکہ عدالت نے حریت رہنما مسرت عالم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم کوئی نئی بات نہیں  تاہم کشمیری عوام  قابض بھارتی فوج کے خلاف اپنے جذبہ حریت کو کسی طور بھی ماند نہیں پڑنے نہیں دیتے، بد ترین پابندیوں اور مصائب کے باوجود  نہتے کشمیری  بھارت کے خلاف احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی  سلسلے میں  حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پرمقبوضہ وادی میں بازار مکمل بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹرانسپورٹ نام کی کوئی چیز نہیں تھی سری نگر میں حریت رہنماؤں کے احتجاج کو روکنے کے لیے قابض بھارتی فوج موجود رہی ،دوسری جانب   ایک ریلی کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے کی پاداش میں گرفتار حریت رہنما مسرت عالم  کی  درخواست ضمانت مسترد کر دی  گئی ہے۔