Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے خطے میں انسانی حقوق کی صوتحال مزید خراب ہو گی ، اقوام متحدہ

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے خطے میں انسانی حقوق کی صوتحال مزید خراب ہو گی ، اقوام متحدہ
August 7, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے کشمیر کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے مقبوضہ کشمیر میں جاری پابندیوں سے خطے میں انسانی حقوق کی صوتحال مزید خراب ہو گی۔ برطانیہ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے برطانیہ کشمیر کی صورتحال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ادھر پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے کا اعلان کر دیا۔ اے ایف پی کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو نکالنے اور نئی دہلی سے اپنا ہائی کمشنر واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ پاکستان نے یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان  کردیا جبکہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے   کشمیریوں پر بھارتی مظالم آشکار کرنے کیلئے تمام سفارتی ذرائع بروئے کار لانے  کی ہدایت کر دی۔