Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی سرکار نے صدارتی راج لگانے کا اعلان کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں جابر بھارتی سرکار نے صدارتی راج لگانے کا اعلان کر دیا
December 19, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار نے کشمیریوں کی حق تلفی کیلئے ایک اور راستہ نکال لیا۔ بھارتی میڈیا کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں صدارتی راج کل سےنافذالعمل ہوگا تاہم ریاستی قانون سازی کے اختیارات مرکزی پارلیمنٹ کے تابع ہونے سے تعلق اعلانات بھارتی صدر رام ناتھ کووند کریں گے۔ مقبوضہ کشمیرکے آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت یہ بات واضح کی گئی ہے کہ وادی کشمیر بھارت کے قبضےمیں ہے لیکن اس کا حصہ نہیں ہے۔ لہذا مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج ہونا ضروری ہے کیونکہ وادی کے تمام اختیارات گورنر کے ہاتھ میں ہوتے ہیں۔ وادی میں گورنر چھ ماہ کیلئے اقتدار میں آتا ہے جس کے بعد کشمیری دوبارہ انتخابات کےذریعے اپنا نیا گورنر منتخب کرتے ہیں اور اس دوران وادی  کی صدارت بھارتی صدر کے ہاتھ آجاتی ہے تاہم صدارتی راج کا یہ دورانیہ  تین سال سے زیادہ نہیں ہو سکتا۔ بھارتی کابینہ نے بھی مقبوضہ کشمیر میں صدارتی راج کی حمایت کر دی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج چھ ماہ بعد گورنر راج ختم ہو رہا ہے۔