Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں تیس بیگناہ شہریوں کی ہلاکت پر بان کی مون کا اظہار تشویش

مقبوضہ کشمیر میں تیس بیگناہ شہریوں کی ہلاکت پر بان کی مون کا اظہار تشویش
July 12, 2016
جنیوا (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں تیس کشمیریوں کی شہادت اور تین سو سے زائد کے زخمی ہونے کے بعد اقوام متحدہ جاگ گئی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اپنے بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی فوج کی کارروائیوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔ خیال رہے کہ مسئلہ کشمیر برسوں سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے اور بھارت نے اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجود ہیں لیکن بان کی مون نے اپنے بیان میں ان قراردادوں کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔