Thursday, April 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑا

مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اپنی حکومت کے خلاف پھٹ پڑا
January 9, 2017

 سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں  قابض فوج کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملے میں تین بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔دوسری طرف کشمیر میں تعینات ایک بھارتی فوجی اپنی ہی حکومت کے خلاف پھٹ پڑا،کہا نہ کھانا ملتا ہے نہ پانی،فوج پر رحم کیا جائے.

تفصیلات کےمطابق بھارتی میڈیا کے مطابق تین حملہ آوروں  نے اکھنور کے مقام پر بھارتی فوج کے انجنیئرنگ یونٹ کے کیمپ کو نشانہ بنایاحملہ آوروں نے پہلے ہینڈ گرنیڈ پھینکے اور پھر فائرنگ کردی،حملے میں 3 فوجی ہلاک ہو گئےحملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دوسری طرف کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی کے ویڈیو پیغام نے دنیا کی بہترین فوج کے دعوے کا پول کھول دیا فوجی کا کہنا ہے کہ انکا کوئی پرسان حال نہیں،حالات بدترین ہیں۔ بھارتی فوجی کا کہنا تھا کہ ان کیلئے فنڈ تو اربوں کھربوں کے منظور کئے جاتے ہیں،لیکن پتا نہیں یہ پیسے کہاں جاتے ہیں۔ فوجی نے کہا کہ ویڈیو شیئر کرنے کے بعد اسکے ساتھ پتا نہیں کیا سلوک کیا جائےوہ زندہ رہے  گا بھی یا نہیں۔ بھارت چاہے جتنا مرضی اپنی فوج کی اچھی حالت کے ڈھنڈورے پیٹے لیکن اسکے فوجیوں کی پے درپے خودکشیاں اور اب یہ ویڈیو بیان ساری صورتحال سے پردہ اٹھانے کیلئے کافی ہے۔