Wednesday, May 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچلنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے

مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کچلنے کیلئے بھارتی وزیر داخلہ نے احکامات جاری کر دئیے
July 28, 2020
سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے انتہا پسند مودی حکومت کا نیا حربہ اختیار کرلیا۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے 44 بھارتی افسران کو خصوصی احکامات جاری کر دئیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حریت پسندوں کی نشاندہی اور جائیداد ضبطگی کیلئے احکامات جاری کیے۔ بھارتی افسران کو بدنام زمانہ یو اے پی اے ایکٹ کے تحت ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔