Tuesday, May 21, 2024

مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین کرفیو کو 60 دن مکمل

مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین کرفیو کو 60 دن مکمل
October 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بد ترین کرفیو کو 60 دن مکمل ہو گئے ۔ وادی کے چپے چپے پر بھارتی فورسز تعینات ہیں جب کہ 80 لاکھ کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ، عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے۔ چپے چپے پر تعینات بھارتی فورسز تحریک آزادی کا جذبہ کچلنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں ، وادی میں بلاناغہ احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، جن میں سیکڑوں کشمیری شرکت کرتے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں تمام کاروباری اور تعلیمی ادارے بند ہیں، سڑکوں پر صرف فوجی گاڑیاں گشت کررہی ہیں، حقائق کو چھپانے کیلئے رابطوں کے ذرائع بھی پابندیوں کی زد میں ہیں، نہ انٹرنیٹ چل رہا نہ موبائل اور لینڈ لائنز۔ انٹرنیٹ کی بندش نے اسپتالوں کو بری طرح متاثر کیا ہےجہاں ادویات پہلے ہی ختم ہوچکی ہیں ڈاکٹرز کی بارہا مطالبوں پر بھی اسپتالوں کو لینڈ لائنز کی سہولت نہیں دی جارہی۔