Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ جوانوں کی شہادت، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل

مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ جوانوں کی شہادت، وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل
October 22, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف وادی بھر میں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی ۔ سکول و کالج سمیت تمام تعلیمی ادارے ، دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ وادی بھر میں ریل سروس بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ حریت رہنماؤں نے کل لال چوک تک مارچ بھی کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران تین کشمیریوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد شہری احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے جنہیں منتشر کرنے کیلئے کی گئی فائرنگ سے بھی تین نوجوان شہید ہوئے۔ طاقت کا بےجا استعمال کرتے ہوئے بھارتی فورسز نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑایا تھا جس کے نتیجے میں مزید تین کشمیری شہید ہوئے۔ گزشتہ روز ہونیوالی نو کشمیریوں کی شہادت کے بعد حریت رہنماؤں نے مشترکہ طور پر ہڑتال کی کال دی تھی۔