Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھاری برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں بھاری برفباری سے مرکزی شاہراہ بند ہو گئی
November 19, 2017

سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھاری برفباری نے علاقے کو بھارت سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بند کر دی۔ سڑک پر سفر کرنے والے سیکڑوں لوگ پھنس گئے۔
مغل روڈ مقبوضہ کشمیر میں ایک متبادل لنک روڈ ہے جو خطے کو بھارت اور کشمیر کے مختلف علاقوں سے ملاتی ہے۔ علاقے میں ہونے والی بھاری برفباری نے شاہراہ پر ہر طرح کی ٹریفک معطل کر دی۔
برفباری کی وجہ سے سڑک بالکل بند اور کئی جگہوں پر مسافر راستوں میں ہی پھنس گئے۔ برفباری اتنی شدید پڑی کہ حکام کو امدادی کارروائیوں میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
حکام نے کہا کہ پونچھ اور راجوڑی کو ملانے والی سڑک پر بھی اب تک 2 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ انہوں نے برف میں پھنسے کئی لوگوں کو بحفاظت نکال لیا تاہم برفباری سے متاثرہ تمام علاقوں میں پہنچنا ابھی ممکن نہیں ہو سکا۔