Saturday, May 11, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 58 روز ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 58 روز ہو گئے
October 1, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کو 58 روز ہو گئے  ، قابض فورسز نے ماہ ستمبر کے دوران سولہ نہتے کشمیریوں کو شہید کیا، گولیاں، پیلٹس لگنے سے دو سو اکیاسی کشمیری زخمی بھی ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر  میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے، جنت نظیر وادی  لہو لہو ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس نے ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران سولہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق  شہید ہونے والوں مین   میں ایک خاتون اور دو نوعمر لڑکے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے چھ کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں اضافی فوجی بنکر تعمیر

رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز پُرامن مظاہرین پر بھی طاقت کا بہیمانہ استعمال کرتی ہے، ماہ ستمبر میں گولیاں اور پیلٹس لگنے سے 281 کشمیری زخمی ہوئے۔ کشمیر میڈیا سروس بتاتا ہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی فورسز نے 157 کشمیریوں کو غیرقانونی حراست میں لیا، جن میں نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں ، درندہ صفت فوجیوں نے چار کشمیری خواتین کی عصمت دری بھی کی۔

عمران خان کی تقریر، مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی تیز ہوگئی، دی ہندو

مقبوضہ کشمیر میں رابطوں کے ذرائع کا مکمل بلیک آؤٹ جاری ہے ، کشمیریوں کو علاج کیلئے اسپتال جانے پر بھی پابندی عائد ہے  جس کی وجہ وادی میں جاری انسانی بحران سنگین سے سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ دوسری جانب بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے مودی حکومت کو چار ہفتوں میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئندہ سماعت 14 نومبر کو ہو گی۔