Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کینیڈا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف کینیڈا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ
March 2, 2019
ٹورنٹو ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف کینیڈا میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، بھارتی سفارتخانے کے باہر ہونے والے مظاہرے میں کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے نریندر مودی اور بھارتی فوج کیخلاف  شدید نعرے بازی کی۔ کینیڈین دارالحکومت ٹورنٹو میں بھارتی سفارتخانے کے باہر کشمیری اور  سکھ کمیونٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا، احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیریوں اور سکھ برادری نے شرکت کی۔ مظاہرین نے اس موقع پر نریندر مودی شیم شیم کے نعرے لگائے جبکہ شرکا کشمیر کے حق میں بھی نعرے بازی کرتے رہے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں بھارت مخالف نعرے درج تھے جبکہ شرکا نے اقوام عالم سے بھارتی مظالم روکنے اور مسئلہ کشمیر فوری حل کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔