Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال
May 9, 2018
سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف آج مسلسل پانچویں روز بھی ہڑتال کی گئی ، حریت رہنما سید علی گیلانی کہتے ہیں کشمیریوں کو فوجی طاقت سے خاموش کرایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف ناکے ہی ناکے ہیں جب کہ سکیورٹی اہلکاروں کے پہرے اور گھر گھر تلاشی کا عمل بھی جاری ہے ۔ بھارتی فوج دہشتگردی کے نام پر کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر رہی ہے ۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لوگوں کو فوجی طاقت سے خاموش کرایا جا رہا ہے۔کشمیری آزادی کی تحریک میں متحد رہیں،مقصد ضرور حاصل ہو گا۔ دوسری جانب اسلامی ممالک کی عالمی تنظیم او آئی سی کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے ، او آئی سی نے کہا کہ کشمیر میں جاری جبر عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظلوم کشمیریوں پر مزید ظلم کے پہاڑ توڑنے کیلئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بدنام زمانہ بلیک کیٹ کمانڈوز کی کشمیر میں تعیناتی کی توثیق کر دی ہے۔