Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں  : چیف آف نیول سٹاف

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں  : چیف آف نیول سٹاف
July 20, 2016
کراچی(92نیوز)چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ذکا اللہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں  کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اورپاکستان نیوی، کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہ  پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں چیف اف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب میں امیر البحر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا  ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اور پاکستان نیوی کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس میں آپریشنل تیاریوں ،ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ میری ٹائم صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔  کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سیکیورٹی کے متعلق ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔  کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال میں پاک بحریہ فلڈ ریلیف اور ریسکیو آپریشنز کو اولین ترجیح دے جائے گی۔