Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری،گزشتہ ماہ 33 بے گناہ بربریت کا نشانہ بنے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری،گزشتہ ماہ 33 بے گناہ بربریت کا نشانہ بنے
July 1, 2018
سرینگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے ،  جون کے دوران 33 نہتے کشمیری قابض فوج کی بربریت کا نشانہ بنے ،  پرامن احتجاجی ریلیوں کو بھی طاقت کے زور سے دبایا جاتا ہے ، گذشتہ ماہ مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر شجاعت بخاری کو بھی بے دردی سے قتل کیا گیا ۔ ماہ جون میں بھی قابض فوج کے مظالم کا سلسلہ نہ تھما،  نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں متعدد علاقوں کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا، 30 روز کے دوران 33 نہتے کشمیریوں کو  شہید کیا ، کشمیری صحافی شجاعت بخاری کو بھی چودہ جون کو سری نگر میں قتل کیا گیا ۔ اس آپریشن کے دوران 22 گھروں کو مسمار کیا گیا جبکہ حریت رہنماؤں سمیت 176 بے گناہ کشمیریوں کو بنا کسی مقدمے کے جیل میں بند کردیا گیا ۔ بھارتی مظالم کا سلسلہ یہیں نہیں تھما ، احتجاج کرنے والے پرامن افراد پر بھی بلاتخصیص آنسو گیس شیلز، گولیاں اور پیلٹس برسائی گئیں ، جس کے نتیجے میں 239 افراد زخمی ہوئے ۔ ماہ جون ہی میں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو اتحادی حکومت ختم ہونے کے بعد استعفی دینا پڑا ، جس کے بعد وادی میں گورنر راج نافذ کردیا گیا، اسی دوران مودی سرکار نے بھارتی فورس کو نئے ٹاسک کے ساتھ کشمیر میں سخت آپریشن کا حکم نامہ جاری کیا۔