Wednesday, May 1, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا ،مزید ایک کشمیری شہید درجنوں زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ تھم نہ سکا ،مزید ایک کشمیری شہید درجنوں زخمی
August 23, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کاسلسلہ نہ  تھم سکا اور مزیدایک کشمیری شہیداوردرجنوں زخمی ہوگئے شہر،شہرآزادی کی  ریلیوں میں  کشمیریوں نے سبزہلالی پرچم لہرادئیے جبکہ میرواعظ عمرفاروق نے بھارت کی  ریاستی  دہشت  گردی کےخلاف عالمی تنظیموں اور رہنماؤں   کوخط لکھ دیا۔ تفصیلات کےمطابق  کشمیریوں کی بھارت سے آزادی کی تحریک دن بدن   زور پکڑتی جا رہی ہے ، مقبوضہ وادی میں چھیالیس ویں روز  بھی کرفیونافذ  رہا کشمیری تمام مصائب اورمشکلات کے باوجودثابت قدم ہیں اور حق  خود  ارادیت کے مطالبے پرڈٹے  ہوئے ہیں۔  بدھ کو  بانڈی پورہ ،شوپیاں،سوپور اور بارہ مولہ سمیت مختلف علاقوں میں آزادی کی  ریلیاں نکالی گئیں جن میں سبزہلالی  پرچم لہرائے گئے اور وادی  کی  فضائیں  گوانڈیاگوکے نعروں سے گونج اٹھیں۔ پاکستانی پرچم دیکھ کرقابض فوج سیخ پاہوگئی اورفائرنگ کرکے درجنوں نہتے شہریوں کوزخمی کردیا۔  ادھر سوپورمیں دوکشمیری پولیس اہلکاروں نے نوکری سے استعفیٰ دے کرآزادی کی  تحریک میں شمولیت اختیارکرلی۔ دوسری  جانب  یاسین ملک نے کہاہے کہ بھارت پرامن مظاہرین کو شہید کرکے انہیں حملہ آورقراردے رہاہے جبکہ میرواعظ عمرفاروق نےا قوام متحدہ ،یورپی یونین ،اوآئی سی،امام کعبہ پوپ فرانسس اور غیر ملکی سفیروں کوخط لکھا ہے جس میں وادی  میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔