Wednesday, May 1, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ایک ہی دن میں دس نہتے کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے ایک ہی دن میں دس نہتے کشمیری نوجوان شہید
May 7, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے انسانیت کی دھجیاں اڑا دیں۔  ایک ہی روز میں دس نہتے کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی شہادتوں کی تعداد چودہ تک جاپہنچی۔ ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کا گھر گھر تلاشی آپریشن جاری ہے جس کے دوران پانچ نہتے نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا گیا جن میں سے ایک کشمیر یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایک نوعمر لڑکا آصف احمد میر بھی شامل ہیں۔ اپنے پیاروں کی شہادتوں پر سیکڑوں کشمیری احتجاج سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے قابض فوج نے طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا۔ ضلع شوپیاں اور پلوامہ میں ایک روز قبل شہید ہونے والے نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی جن میں ہزاروں کشمیریوں نے قابض فوج کی رکاوٹوں کو توڑ کر شرکت کی۔ اس موقع پر آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر وادی بھر میں شٹر ڈاؤن کیا جارہا ہے۔  کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کو دبانے کیلئے موبائل فون، انٹرنیٹ اور ریل سروسز کو معطل کر دیا ہے۔