Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے چھاپوں کیخلاف ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے چھاپوں کیخلاف ہڑتال
February 24, 2019
سری نگر ( 92 نیوز ) بدلے کی آگ میں جل رہی مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے چپے چپے پر فوجی بٹھا دیئے ۔حریت پسندوں کے خوف سے بھارتی افواج نے پوری وادی میں کرفیو جیسا ماحول پیدا کر رکھا ہے ۔ پلوامہ واقعے کے بعد مودی کی جانب سے فری ہینڈ دیے جانے کے بعد بھارتی فورسز کے مظالم مزید بڑھ گئے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع  کلگام کے علاقے تری گام  کا محاصرہ کیا اور نام نہاد آپریشن کرتے ہوئے کشمیری نوجوان شہید کردئیے  ۔ واقعے کیخلاف علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے اور  آزادی کے حق اور بھارت مخالف نعرے لگائے ، اسی علاقے میں   ایک اور حملے میں ڈی ایس پی ہلاک اور بھارتی فوج کا میجر زخمی ہوگیا ۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک سمیت  سیکڑوں کشمیریوں کی حراست کیخلاف  مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ، تمام کاروباری مراکز بند،سڑکیں سنسان رہیں ، وادی بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ  رہی۔ بھارتی سپریم کورٹ میں سوموار سے  آرٹیکل تھرٹی فائیو اے سے متعلق سماعت ہونے جارہی ہے جس  کیخلاف مکمل ہڑتال کی جائیگی۔ وادی بھر میں  خوف و ہراس کا ماحول ہے  اور گھبراہٹ میں لوگ خوراک اور ایندھن  کی ذخیرہ اندوزی  کررہے ہیں  ۔ رہنماؤں کا کہنا ہے تھاکہ اگر کشمیر کی خصوصی حیثیت کے اس قانون سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو  مزاحمت کی نئی لہر جنم لے گی مودی سرکارنے وادی میں مزید فوج تعینات کردی ہے ، سرینگرمیں قابض فوج نے ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی مدد سےفضائی نگرانی کا کام شروع کردیا ، فضامیں جنگی طیاروں کی گونج سےکشمیریوں کو خوفزدہ کیا جارہاہے۔ حالیہ گرفتاریوں پر حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی شدید ردِ عمل سامنے آیاہے ، بزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نےگرفتاریوں سےمتعلق بیان جاری کیاہےکہ بھارتی حکام کےجارحانہ رویےنےوادی میں تباہی مچارکھی ہے ۔ اس سے قبل حریت رہنمامیرواعظ عمرفاروق اورمقبوضہ کشمیرکی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی  بھی ان گرفتاریوں کو مودی سرکار کی بڑی غلطی قرار دے چکی ہیں۔