Tuesday, April 16, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی زیر حراست پاکستانی قیدی کی شہادت، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی زیر حراست پاکستانی قیدی کی شہادت، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
October 28, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی زیر حراست پاکستانی قیدی کی مبینہ شہادت پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔

پاکستان نے بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں پاکستانی شہری ضیاء مصطفیٰ کی مبینہ ہلاکت پر شدید احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق واقعہ مقبوضہ کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں بھارتی قابض فورسز کی زیر حراست پیش آیا۔ 2003ء سے ہندوستانی فوج کے زیر حراست پاکستانی قیدی کو جیل سے دور پرسرار حالات میں قتل کیا گیا۔ بھارتی بہیمانہ طرز عمل پر پاکستانی قیدیوں کی بہبود اور تحفظ سمیت سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، ماضی میں بھی بھارت میں پاکستانی قیدی پرسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔

 پاکستان نے جعلی مقابلوں میں پاکستانی اور کشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کے گھناؤنے بھارتی عمل کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے فلفور واقعہ کی تصدیق سمیت  تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی بھارتی جیلوں میں قید دیگر پاکستانی   قیدیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔