Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت ، معصوم شہری شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت ، معصوم شہری شہید کر دیا
June 22, 2019
سرینگر ( 92 نیوز )  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز  کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ،ضلع بارہ مولا میں  نام نہاد آپریشن کے دوران  فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان  بھارتی بربریت کی بھینٹ چڑھ گیا ،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے  ضلع بارہ مولا کے علاقے اڑی میں سرچ آپریشن کیا اور فائرنگ کرکے  ایک نوجوان کو شہید کردیا،نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔ دوسری جانب   ظالم فورسز کی جانب سے ضلع پلوامہ کے  دو دیہاتوں دربگام اور مونگھار میں  سرچ آپریشن  کیا ۔ فورسز نے تمام خارجی راستے بند کردئیے اور گھر گھر  تلاشی  کرتے ہوئے چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔