Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت ، ماہ اگست کے دوران 34 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فورسز کی بربریت ، ماہ اگست کے دوران 34 کشمیری شہید
September 1, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غنڈہ گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ ماہ قابض فوج نے ایک خاتون سمیت چونتیس کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس نے اگست کے حوالے سے نئی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن گذشتہ ماہ بھی جاری رہا۔ اس دوران ایک خاتون سمیت چونتیس کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج پرامن احتجاجی ریلیوں کو کچلنے کیلئے بھی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ گذشتہ ماہ گولیاں، پیلٹس اور آنسو گیس کے شیل لگنے سے چار سو تراسی مظاہرین زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے سرچ آپریشن اور کریک ڈاؤن کے دوران ایک سو چھیانوے افراد کو گرفتار کیا ۔ ان میں حریت رہنما، کارکن اور نوجوان شامل ہیں۔ اس دوران مکانات کو بارودی مواد سے بھی تباہ کیا گیا۔ دوسری جانب وادی میں آرٹیکل پینتیس اے کی منسوخی کے حوالے سے بھی کشیدگی رہی۔ اس کے تحت بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دی گئی ہے  تاہم بی جے پی سرکار اسے ختم کرانا چاہ رہی ہے۔