Saturday, April 27, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن ، فائیرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن ، فائیرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید
August 30, 2018
سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسز کی فائیرنگ سے مزید ایک نوجوان شہید ہو گیا۔ چوبیس گھنٹوں میں  شہدا کی تعداد تین ہو گئی۔ جنت نظیر وادی کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظلم و ستم کی تمام حدیں عبور کر لیں۔ چوبیس گھنٹے کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف شہری سٹرکوں پر نکل آئے۔ وادی بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔ دوسری جانب آرٹیکل 35Aکی منسوخی سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن کیخلاف بھی وادی بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بےدریغ استعمال کیا۔ مظاہرین پر پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس نے حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو احتجاج کی قیادت سے روکنے کیلئے گھر میں نظر بند کر دیا۔ وادی میں موبائل فون سروس بھی معطل کر دی گئی۔ دوسری جانب گزشتہ روز شہید ہونیوالوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی  اور بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور جبر و بربریت کیخلاف نعرے بازی کی۔