Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزیددو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزیددو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا
April 13, 2019

سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے  ، ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید کردئیے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم جاری ہیں ، آئے روز معصوم کشمیری  ریاستی جبر کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں ۔

 قابض افواج نے ضلع شوپیاں کے علاقے گیہند میں محاصرے کے دوران دو کشمیری نوجوان شہید کردئیے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہید نوجوانوں کی شناخت  شاہ جہاں میر اور  عابد حسین واگے کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

واقعے کیخلاف اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور   پرامن احتجاج کیا۔

بھارتی  فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرتے ہوئےآنسو گیس کے شیل برسائے اور پیلٹ گنوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں  بیس افراد زخمی ہوگئے ۔

چار زخمیوں کو سری نگر کے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔