Friday, May 17, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین نہتے کشمیری شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین نہتے کشمیری شہید کر دیے
January 22, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ نہ رک سکا ۔ ضلع شوپیاں  میں مزید تین کشمیریوں کی شہادت کےبعدگزشتہ 24 گھنٹوں میں شہیدکشمیریوں کی تعداد چھ ہوگئی۔ بھارتی مظالم کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے،قابض فوج نےپرامن مظاہرین پر بھی آنسوگیس کے شیلز اور پیلٹس برسا دیں۔ مقبوضہ کشمیرکی فضاء ایک بار پھر بھارتی فورسز کی گولیوں کی تڑتڑاہت سے گونج اٹھی ، ضلع شوپیاں میں صبح سویرے بھارتی فوج کانام نہادسرچ آپریشن شروع ہوا جس می  گھر گھرتلاشی کےدوران مزیددوکشمیریوں کو شہیدکردیا گیا۔ شدید سردی کےباوجود بھارتی مظالم کیخلاف آوازبلندکرنےکشمیری  بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔قابض بھارتی فوج نے پرامن مظاہرین پر بھی  پیلٹس اور آنسوگیس کےشیلز کی بوچھاڑ کردی۔ ادھرطاقت کےنشے میں دھت بھارتی فوج نے علاقے میں گھرگھرتلاشی کا سلسلہ جاری رکھاہواہے۔جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔جس کے باعث مزید شہادتوں کابھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نےعلاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کررکھی ہے۔گزشتہ روز بھی ظالم فوج نےضلع بڈگام میں فائرنگ کرکےتین کشمیریوں کو شہید کردیاتھا۔ دوسری جانب  کٹھ پتلی انتظامیہ نے 15 جنوری کو مختلف اداروں اورسرکاری ملازمین کو دھمکی آمیز خط لکھا جس میں   یوم جمہوریہ 26 جنوری کی تقریب میں حاضری یقینی بنانے کا حکم  دیا گیا۔ حکمنامہ کے مطابق جموں اور سری نگر میں متعین تمام افسران ،حکام اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ یوم جمہوریہ سرکاری ڈیوٹی قرار دیکر عدم عملدرآمد پر تادیبی کارروائی کی دھمکی  بھی دی گئی ۔ خط میں جموں یونیورسٹی ، شیر کشمیر کرکٹ سٹیڈیم، سوناور ، سری نگر میں تقریب میں حاضری لازم قرار دیکر واضح کیا گیا ہے کہ عدم حاضری کا مطلب حکومتی احکامات سے روگردانی تصور ہو گا۔ خط مین   تمام سیکریٹریز،ایم ڈیز،سربراہان،چیف ایگزیکٹوز کو ماتحتوں کو تقریبات میں بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے خط میں جموں و کشمیر سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن اور سیاحتی ادارے کو بسوں کے انتظام کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوم جمہوریہ کو صبح 8 بجے ٹرانسپورٹ سرکاری ملازمین کو جموں یونیورسٹی پہنچائے اور واپس چھوڑے ۔