Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، وادی بھر میں مکمل ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا، وادی بھر میں مکمل ہڑتال
May 31, 2019

 سری نگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے ضلع شوپیاں میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

 مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی خونریزی تھم نہ سکی۔ رمضان کے آخری عشرے میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام عروج پر پہنچ گیا۔

 تازہ کارروائی میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔

 محاصرے کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گنز اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔

 حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کی اپیل پر آج مقبوضہ وادی میں جمعۃ الوداع کو بطور یوم کشمیر و القدس منایا جارہا ہے۔

 مقبوضہ وادی میں رواں سال کے دوان ماہ مئی سب سے زیادہ خونریز رہا جس میں بھارتی فوج نے اٹھائیس کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جن میں برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکر موسٰی بھی شامل ہیں۔