Thursday, September 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری، کُلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری، کُلگام میں بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک کشمیری شہید
March 7, 2016
کُلگام (نائنٹی ٹو نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ کُلگام میں بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کُلگام میں بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی شروع کر دی۔ اس موقع پر بھارتی فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ بھارتی فوج نے کُلگام کےعلاقے میں فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔