Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید
May 6, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ سفاک فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسزکے مکروہ جنگی جرائم عروج پر پہنچ گئے۔ معصوم کشمیریوں کی نسل کشی کا نیا سلسلہ شروع کر دیا۔ بھارتی فورسز مجاہدین کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نہ صرف گھروں کو تباہ کر رہی ہیں بلکہ بے گناہ کشمیریوں کو مجاہدین قرار دیکر شہید کر رہی ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے ڈانگرپورہ، پلواما میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ بھارتی قابض فورسز نے پلواما کے علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کے نام پر سرچ آپریشن کیا۔ بیشتر کشمیری نوجوانوں نے اپنی جانیں بچانے کیلئے گھروں میں پناہ لی۔ بھارتی فورسز نے زبردستی ایک گھر کو گھیرے میں لیا۔ معصوم افراد کو گھر میں داخل کیا ۔ پہلے سے موجود نوجوانوں کو اغواء کار، مجاہدین قرار دیکر شدید فائرنگ کی۔ گھر کو معصوم کشمیریوں سمیت بارودی مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے  میں متعدد معصوم کشمیری شہید اور گھر مکمل تباہ ہو گیا۔ قریبی مکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔