Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ، ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت ، ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا
July 12, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے۔ ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا، قابض بھارتی فوج نے بارہ مولہ کے علاقے میں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کیا۔ دوسری جانب سرچ آپریشن کے نام پر کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور تحریک آزادی کے خوف کے باعث بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں کی گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روزجنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا، اس دوران مریضوں کے لیے ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض بھارتی فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا اور نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے جن میں سے دو نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔ رواں ماہ قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 30 سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ ماہ 54 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا جب کہ وادی بھر میں بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں۔