Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ کےروایتی بیانات سے کوئی اثرنہیں پڑیگا : سراج الحق

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وتشدد پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ کےروایتی بیانات سے کوئی اثرنہیں پڑیگا : سراج الحق
July 11, 2016
لاہور(92نیوز)امیرجماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد پر وزیراعظم اور وزارت خارجہ کے روایتی بیانات سے کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ حکومت کو بھارت کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹر سراج الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کی شدید مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں  انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران بھارت سے دوستی کے لیے کشمیری شہداء کے خون سے غداری کر رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں نے دو کشتیوں میں پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔ حکمرانوں کو اب فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں یا بھارت کے ساتھ ہیں۔ روایتی بیانات سے بھارت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، حکومت کو اس کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی دہشت گردی رکوانے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے۔