Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم تھم نہ سکا، مسلسل کرفیو کو تین ہفتے ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم تھم نہ سکا، مسلسل کرفیو کو تین ہفتے ہو گئے
August 25, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم تھم نہ سکا۔ مسلسل کرفیو کو تین ہفتے ہو گئے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل  بن گئی۔ ہندوتوا کے پچاریوں نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا۔ مظلوم کشمیری اپنے گھروں میں بند ہیں۔ مقبوضہ وادی کی ہر گلی اور کونے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں۔ مواصلاتی نظام مکمل بند ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کی آواز سننے کو ترس چکے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی حریت اور سیاسی قیادت اپنے گھروں میں نظر بند یا جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ سیاسی ورکروں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیری گرفتار کیے جا چکے ، جیلیں بھر گئیں اور ہوٹلوں کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ وادی میں کھانے پینے کی اشیاء کی بھی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے ۔ بچے دودھ کے لیے ترس رہے ہیں اور بیماروں کے لیے ادویات نہیں ہیں۔ دوسری جانب حریت رہنماؤں کی جانب سے کشمیریوں کو ہندو انتہا پسندوں اور ان کے حمایتیوں سے خبردار رہنے کا کہا گیا ہے۔