Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
July 17, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ مظلوم کشمیریوں پر بھارتی ظلم و ستم کم نہ ہو سکے۔ جعلی آپریشنز میں بے گناہ حریت پسندوں کی شہادتوں کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا۔ تشدد کی تازہ ترین کارروائی میں قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بے گناہ کشمیریوں کو ضلع کلگام کے علاقے ناگناد چمر میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 4 ہو گئی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات اور احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت متعدد علاقوں میں کرفیو کو مزید سخت کر دیا ہے جبکہ سرینگر، شوپیاں، کلگام، کپواڑہ سمیت کئی اضلاع میں گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ چند روز میں کئی حریت رہنماؤں سمیت درجنوں کشمیریوں کو حراست میں بھی لیا جا چکا ہے۔