Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، 6 کشمیری شہید، 100 سے زائد زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی، 6 کشمیری شہید، 100 سے زائد زخمی
August 7, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے 6 کشمیری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مودی حکومت نے مظلوم کشمیریوں کا حق خودارادیت غصب کر لیا۔ کرفیو کے باوجود ہزاروں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستانی پرچم تھامے آزادی کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ اس موقع پر پاکستان کے حق میں اور آزادی کے فلک شگاف نعروں سے وادی گونج اٹھی۔ اپنے گھناؤنے اقدامات کو چھپانے کیلئے بھارت نے وادی میں مواصلاتی نظام  بند کر رکھا ہے۔ موبائل فون چل رہے ہیں اور نہ ہی انٹرنیٹ جبکہ میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں تمام تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں۔ پابندیوں کی وجہ  سے کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو رہی ہے۔ سیدعلی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق سمیت حریت اور سیاسی رہنما نظر بندی اور قید کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔