Sunday, September 8, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ،مزید 9 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ،مزید 9 کشمیری شہید
July 18, 2016
  سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ہے جس کے نتیجے میں پینتالیس کشمیری شہید ہو گئے ہیں جبکہ  مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ ہے مظاہروں کے دوران تشدد اور فائرنگ کے نتیجے میں مزید نو کشمیری زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کشمیریوں کی جنگ آزادی کو کچلنے کے لئے پوری طاقت استعمال کررہی ہے ۔مختلف علاقوں میں کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں  جن کو روکنے کے لئے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے  بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک پینتالیس کشمیری شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی تین ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔ گزشتہ دس روز میں کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔