Sunday, May 5, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ،تین نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت جاری ،تین نوجوان شہید
November 25, 2016

 سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں غاصب بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی جاری ہےمقبوضہ وادی میں قابض فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، مجاہدین نےدوبھارتی فوجیوں کوجہنم واصل کردیا ،کشمیریوں نے جامع مسجد میں 20واں جمعہ اداکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی غاصب فوج کی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا اورقابض فوج نےدرندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔

نوجوانوں کو ضلع سوپور اور بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دورن پکڑاگیا اورپھر انہیں شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان جوانوں کو مجاہدین سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا بعد میں انہیں جعلی مقابلے میں شہید کردیا گیا۔ کشمیریوں کی شہادت کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر پوری وادی میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سےمقبوضہ وادی میں مسلمانوں کو مسلسل بیس ویں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی گئی قابض فوج نے مرکزی جامع مسجد سمیت وادی  کی تمام مساجد کے راستوں کو خار دار تاروں سے بند کردیا اُدھرحریت رہنماؤں نے وادی میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہڑتال کی کال میں یکم دسمبر تک توسیع کردی ہے۔