Thursday, April 25, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف ہڑتال جاری

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت  کیخلاف ہڑتال جاری
February 28, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت  کیخلاف ہڑتال جاری  ہے ۔ دوسری جانب قابض فوج نے  مزید درجنوں بے گناہوں کو گرفتار کر لیا ۔ حریت رہنما یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کے گھر پر بھی چھاپے مارے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزیہ اوچھےہتھکنڈےآرٹیکل 35اے میں چھیڑچھاڑ کیلئےاستعمال کررہی ہے۔ادھروادی بھر میں بھارتی خفیہ ایجنسی کےچھاپوں کیخلاف آج دوسرے بھی روز بھی مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سےدی گئی تھی جس پرکشمیریوں نے بھی لبیک کہا، ادھرممکنہ احتجاج کےپیش نظروادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا  اور دفعہ 144بھی فافذ کردی۔ گزشتہ ایک ہفتے کےدوران بھارتی فورسزوادی بھر سے جماعت اسلامی  کے رہنماؤں اورکارکنان کوبڑی تعداد میں گرفتارکرچکی ہے۔