Wednesday, April 24, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر پہنچ گئی ، مزید دو کشمیری جوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت عروج پر پہنچ گئی ، مزید دو کشمیری جوان شہید  کر دیئے
November 29, 2018
سری نگر( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت عروج پر پہنچ گئی ۔  شہر شہر سرچ آپریشن کے نام پر نوجوانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے ۔  ضلع پلواما کے شہر اونتی پورہ میں محاصرے کے دوران قابض فوج کی جانب سے مزید دو کشمیریوں کو شہید کردیا  گیا ۔ درندہ صفت بھارتی فوج کے حالیہ ریاستی  دہشتگردی کےواقعے کےبعدمقبوضہ کشمیر میں 7دن میں شہید ہونیوالوں کی تعداد25 تک جاپہنچی ہے۔اس دوران بھارتی فوج نے 19ماہ کی معصوم بچی کو بھی پیلٹ گن کا نشانہ بنایا۔ ادھر ضلع بڈگام میں شہیدہونیوالےنوجوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ جس میں  ہزاروں افراد نے شرکت۔اس دوران فضاء آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ پاکستانی پرچم بھی سربلندکیاگیا ۔ طاقت کےنشے میں چور بھارتی فوج نےشہیدوں کی آخری رسومات کا بھی خیال نہ کیا اور نمازِ جنازہ میں شریک کشمیریوں کو منتشر کرنےکیلئےآنسوگیس کےشیلزفائرکرڈالے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔