Tuesday, May 7, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہو گیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہو گیا
March 7, 2019
سرینگر( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا سلسلہ نہ رکا، ہندواڑہ میں نام نہادسرچ آپریشن کےدوران ایک اور کشمیری کوشہیدکردیا۔ حریت رہنماؤں کیخلاف سرگرم بھارتی فوج نے یاسین ملک کو بھی جموں جیل منتقل کردیاگیا ۔ دوسری جانب بس اسٹینڈمیں  گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔ قابض بھارتی فوج نےجنت نظیر کشمیر کو ایک بار پھر کشمیریوں کیلئےجہنم بنادیا، ہندواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکےایک نوجوان کوشہیدکردیا، گزشتہ چندگھنٹوں کےدوران شہیدکشمیریوں کی تعداد 2ہوگئی۔ قابض فوج کی جانب سے علاقے میں گھرگھرتلاشی کا سلسلہ جاری رکھاہواہے، یہی نہیں بلکہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے علاقےمیں مزیدنفری بھی تعینات کردی ہے۔ ادھر جدوجہدِ آزادی کو دبانے کی کوششیں کرنیوالی قابض فوج نےحریت رہنمایاسین ملک کوجموں جیل منتقل کردیاہے۔ یاسین ملک کو قابض فورسزنے22فروری کو گرفتارکیاتھا، حریت رہنمایاسین ملک کی جیل منتقلی کےبعدوادی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کردی گئی ہے۔ سرینگرکاجموں بس اسٹینڈبھی گرنیڈحملےسےلرزاٹھا ، دھماکےکےنتیجےمیں متعددافرادزخمی ہوگئے جنہیں  اسپتال منتقل کردیاگیا، ابتدائی معلومات کےمطابق گرنیڈاسٹینڈپرموجودبس کےنیچےرکھاگیاتھا۔