Thursday, April 18, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید
August 31, 2016
سرینگر(92نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کاسلسلہ بدستور جاری  ہےبھارتی تسلط سے آزادی کےلئےشہرشہرآزادی ریلیاں نکالی گئیں بارہ مولہ میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکےمزیدایک کشمیری کوشہیدکردیا جبکہ آج بھی مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے نتیجے میں سوسےزائدکشمیری زخمی ہوئے تفصیلات کےمطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کےمظالم کم ہوئےنہ کشمیریوں کی تحریک آزادی  کمزور پڑی ، مسلسل 54 ویں روزبھی بھارتی دہشت گردی کےخلاف  اورآزادی کےحق میں کشمیری سڑکوں پرنکل آئےسری نگر،بانڈی پورہ،بارہ مولہ اورپلوامہ سمیت مختلف علاقوں میں آزادی کےحق میں بڑی  بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔ مظاہرین نے پاکستان کےحق میں اوربھارت کےخلاف نعرے لگائے۔ بارہ مولہ میں بھارتی فوج نےنہتے عوام پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پرہی شہیدہوگیا۔ جبکہ وادی بھرمیں سوسے زائدکشمیری بھارتی دہشت گردی کانشانہ بنے۔ دوسری جانب بھارتی فوج  گھرگھرتلاشی کے دوران  شہریوں کوبغیرکسی الزام کے گرفتارکرکےقانون کی دھجیاں اڑارہی ہے۔