Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، تین نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، تین نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیاگیا
July 10, 2018
سری نگر ( 92 نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم ختم نہ ہو سکے ، ضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید جبکہ 20  کو زخمی کردیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نےضلع شوپیاں میں نام نہاد آپریشن جاری رکھتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران تین نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوج کے مظالم کے خلاف سینکڑوں کشمیری احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے طاقت کا بےدریغ استعمال کیا گیا ، براہ راست فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 20مظاہرین زخمی بھی ہوگئے ۔ دوسری جانب سری نگر اسپتال میں زیرعلاج نوجوان عبید منظور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا ، فرسٹ ایئر کا طالبعلم 25جون کو بھارتی فورسز کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا ۔