Tuesday, April 16, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، ایک اور نوجوان شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، ایک اور نوجوان شہید کر دیا
June 26, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی، وزیرداخلہ امیت شاہ کے دورے سے قبل ضلع پلوامہ میں نام نہاد آپریشن کا آغاز کردیا گیا، بھارتی فورسز نے گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی ، وادی کے چپے چپے کو لہو میں رنگ دیا گیا ۔ بھارتی فورسز نے تازہ کارروائی میں ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں نام نہاد آپریشن کاسو کا آغاز کیا،، گھر گھر تلاشی کے دوران ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے بعد علاقہ مکین بھارتی مظالم پر سراپا احتجاج بن گئے ہیں، قابض انتظامیہ نے ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ آج دو روزہ دورے پر مقبوضہ وادی آرہے ہیں،، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سری نگر کو فوجی چھاؤنی بنادیا گیا ہے۔