Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید کردیاگیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جاری ، مزید دو نہتے نوجوانوں کو شہید کردیاگیا
December 13, 2018
سرینگر( 92 نیوز) مودی سرکار اور قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کےپہاڑڈھانے کی قسم نہ توڑی، سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک بارپھرکشمیریوں کا خون بہادیاگیا ۔ کشمیری میڈیاکےمطابق کشمیریوں کےخون کی پیاسی قابض بھارتی فوج نے گزشتہ روز سے ہی علاقے میں سرچ آپریشن جاری کررکھاتھا۔ فائرنگ کا سلسلہ بھی وقفے وقفےسےجاری تھا جو آخر کارکشمیریوں کےخون سے  ہی تھما۔ سرچ آپریشن کےنام پر دو معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیاگیا   ۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی ایک بارپھر بندکردی گئی ہے، دوسری جانب ضلع شوپیاں کےمتعدد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔