Sunday, May 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی، سرچ آپریشن کے نام پر مزید دو نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت تھم نہ سکی، سرچ آپریشن کے نام پر مزید دو نوجوان شہید
December 29, 2018
سرینگر( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی قابض فوج کی بربریت کا سلسلہ ہےکہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، پلواما میں سرچ آپریشن کے نام پر  مزید دو کشمیریوں  کوشہید کر دیا گیا جب کہ تلاشی کے بہانے خواتین اور بچوں سے ہتک آمیز سلوک بھی کیا گیا۔ قابض سرکار نے پلواما اور نواحی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی۔ شدت پسند مودی سرکارکی انتہاپسندانہ پالیسیاں کشمیر کو جہنم بنانے لگیں، مقبوضی کشمیر میں بڑھتے بھارتی مظالم  نے  امن پسند کشمیریوں کو جینا دو بھرکردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع پلوامہ میں قابض بھارتی فورسزنے ایک بار پھر جارحیت اور بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 شہادتوں پروادی بھر میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھارتی فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی  جب کہ ضلع بھرمیں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔