Friday, April 19, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ، ڈاکٹر اسد مجید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ، ڈاکٹر اسد مجید
August 25, 2019
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات امن اور سکیورٹی کیلئے بڑا خطرہ ہیں ۔ امریکا میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا 90 لاکھ کشمیریوں کو بھارت نے قید کر رکھا ہے۔ آزاد مبصرین کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جائے۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاھتے ہیں اور انہیں موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔ اسد مجید نے کہا  بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو رویہ روا رکھا  ہوا ہے  پوری دنیا  اسے دیکھ رہی ہے۔ امریکی اخبارات، ہاؤس آرمز کمیٹی کے چیئرمین اور ہاؤس انٹیلی جینس کمیٹی کے چیئرمین سمیت تمام لوگ بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا اس وقت ہمیں سب سے زیادہ تشویش مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران پر ہے۔ وہاں مکمل لاک ڈاون ہے، مریضوں کے پاس دوائیاں نہیں ہے، بچوں کے پاس پینے کو دودھ نہیں ہے۔ پاکستانی سفیر نے بھارت کے رویے کو امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔