Sunday, May 12, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ، مزید چار کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت جاری ، مزید چار کشمیری نوجوان شہید
June 8, 2020

سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی عروج پر پہنچ گئی ، ضلع شوپیاں میں مزید چار کشمیری نوجوان شہید کردیئے ، چوبیس گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد نو ہوگئی۔

ایک جانب کورونا وائرس ، دوسری جانب بھارتی سفاکیت جاری ہے ، اسّی لاکھ کشمیری دنیا کی بےحسی کے نشانے پر ہیں ، قابض فورسز نام نہاد آپریشن کی آڑ میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔

سری نگر، بارہ مولا، کپواڑہ، اننت ناگ، پلوامہ سمیت وادی بھر میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے ، ضلع شوپیاں میں کشمیری مسلسل بھارتی بربریت کا نشانہ بنے ہوئے ہیں، چوبیس گھنٹوں میں شہادتوں کی تعداد نو ہوچکی ہے۔

آپریشن کے دوران قابض فورسز نے رہائشی عمارتوں کو بھی دھماکاخیز مواد سے اڑا دیا ، قابض انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے وادی بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

تاہم کشمیری تمام تر پابندیوں کو توڑتے ہوئے اپنے حق خود ارادیت کیلئے آواز بلند کررہے ہیں۔