Saturday, April 20, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، دو نوجوان شہید کر دیئے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی ، دو نوجوان شہید کر دیئے
June 14, 2019
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی تھم نہ سکی۔ ضلع پلوامہ میں دو نوجوان شہید کر دیئے۔ ترال میں نام نہاد آپریشن کاسو کے دوران دو کشمیری طالبعلم گرفتار کر لیے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ جنت نظیر وادی کا کونا کونا ظلم و بربریت کا منہ بولتا ثبوت بن گیا۔ بھارتی فورسز نے علی الصبح ضلع پلوامہ کےعلاقے اونتی پورہ کا محاصرہ کرلیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ پلوامہ کے علاقے ترال میں بھی نام نہاد آپریشن کاسو کیا گیا جس کے دوران دو کشمیری طالبعلموں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قابض انتظامیہ احتجاج کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ پلوامہ اور شوپیاں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔