Thursday, March 28, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے مزید 5 کشمیری جوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے مزید 5 کشمیری جوان شہید
June 7, 2020
 سرینگر (92 نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ تشدد کی تازہ ترین کارروائی میں مزید 5 کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو فورس اور پولیس نے مشترکہ  جعلی آپرشن  کا ڈھونک زیناپورہ کے گاؤں ریبان میں رچایا جہاں مسلسل کئی گھنٹوں تک نام نہاد سرچ آپریشن جاری رہا۔ اس دوران علاقے کا محاصرہ کرکے مقامی لوگوں کو شدید اذیت میں مبتلا رکھا گیا۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ چند ہفتوں میں کئی جھوٹے آپریشنز اور درجنوں شہادتوں کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت آسمان کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔