Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے مزید فوج تعینات کر دی

مقبوضہ کشمیر میں بھارت  نے مزید فوج تعینات کر دی
February 23, 2019
سری نگر ( 92 نیوز) بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل تھرٹی فائیو اے کی سماعت سے قبل مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی، مقبوضہ وادی میں مزید فوج تعینات کردی گئی۔ بھارتی فوج کی جانب سےحریت رہنمایاسین ملک کو حراست میں لے لیا گیا،گرفتاریوں کیخلاف مقبوضہ کشمیرکی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بول اٹھیں۔ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل تھرٹی فائیواےکی سماعت سےپہلےمودی سرکاربوکھلا گئی، مقبوضہ کشمیرکوفوجی چھاؤنی بنانےکاعمل جاری ہے ،وادی میں مزیدفوجی فوری طورپرتعینات کرنےکااعلان کردیا۔ آرٹیکل 35اےکی سماعت سےقبل وادی بھرمیں نام نہاد چھاپے مارے جارہے ہیں ، قابض فورسز نےحریت رہنمایسٰین ملک کو حراست میں لےلیا ۔ مقبوضہ کشمیرمیں ہونیوالےنام نہادآپریشن اورگرفتاریوں پر وادی کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی بول اٹھیں اور کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران حریت رہنماؤں سمیت بیشترکشمیریوں کوکن بنیادوں پراٹھایاگیا۔ اپنے ٹوئٹرپیغام میں ان کامزیدکہناتھاکہ حکومت کسی انسان کو قیدکرسکتی ہےلیکن اس کےخیالات کونہیں، ماضی میں  بھی ایسی گرفتاریاں کی جاچکی ہیں ان سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ دوسری جانب حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ویڈیوپیغام میں کہنا ہے کہ  بھارت مقبوضہ کشمیر میں 70سال سے ظلم و ستم کی انتہا کر رہا ہے۔بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، مسئلہ کشمیرکاحل ضروری ہےاور یہ بات دنیاکو سمجھناہوگی۔ بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 35اےسےمتعلق سماعت پیرکو ہوگی، اس موقع پرکشمیریوں کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب کشمیری طلباکو تعلیمی اداروں سےنکالےجانےپرضلع آننت ناگ میں کشمیری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔ فضاآزادی کےنعروں سےگونجتی رہی، مظاہرین بھارت مخالف نعرےبھی لگاتےرہے۔