Friday, April 26, 2024

مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کو 30 دن ہو گئے

مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کو 30 دن ہو گئے
September 3, 2019
سرینگر ( 92 نیوز) مقبوضہ کشمیر  میں بدترین کرفیو کو 30 دن ہو گئے، غیر انسانی پابندیاں بھی کشمیریوں کو سر نِگوں نہ کر سکیں۔ جنت نظیر وادی ظلم کے پہاڑوں کے درمیان پسنے لگی،قابض فوجی ہر روز ظلم کی نئی داستان لکھ رہے ہیں، مواصلاتی  نظام بدستور مکمل طور پر بند ہے، انٹرنیٹ بحال ہوا نہ ہی موبائل فون سروس، ٹیلی وژن نشریات اور اخبارات کی اشاعت پرپابندی  بھی ابھی تک برقرار ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری  کرفیو کے باعث اشیائے ضروریہ ناپید ہو چکی ہیں ،  مریضوں کیلئے جان بچانے والی ادویات  اور بچوں کیلئے دودھ تک میسر نہیں۔ بد ترین کرفیو کی وجہ سے بھارت کے زیر تسلط جموں کی صنعتوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ، طبقے کو اب تک کم از کم پانچ سو کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وارفیئر میں مات دیدی،بپن راوت

دوسری جانب، تمام تر رکاوٹوں کے باوجود کشمیری عوام کی جانب سے بھرپور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔روزانہ کی بنیاد پر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں مظاہرے مودی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔